لیاری پر قبضے کیلیے گینگ وار میں شدید لڑائی 3 افراد ہلاک
فائرنگ، دستی بموں اور آوان گولوں سے علاقہ گونج اٹھا، مرنے والے3 افراد راہ گیر تھے
لیاری کے علاقے چاکیواڑہ ، گل محمد لین ، جھٹ پٹ مارکیٹ ، مرزا آدم خان روڈ ، چاکیواڑہ کوئلہ گودام اور اس سے متصل علاقوں میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عذیر جان بلوچ اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ نور محمد عرف بابا لاڈلہ گروپ کے کارندوں نے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی اور دستی بم اورآوان گولوں سے حملے کردیے جس کے باعث علاقہ گونج اٹھا۔
خوفزدہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہو گئے اورکاروبار مکمل طور پر بند ہو گیا ، چاکیواڑہ نمبر2پٹرول پمپ والی والی گلی میں مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے17 سالہ نامعلوم شخص کو ہلاک کردیا جس کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی، لیاری آٹھ چوک کے قریب بھی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں22سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ،چاکیواڑہ مرزا آدم خان روڈ پر فائرنگ سے28 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا، سیفی لائن کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ اختر علی ولد مظہرعلی زخمی ہوگیا ، چاکیواڑہ تھانے کی حدود مولا مدد اور جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب ملزمان کی جانب سے کیے جانے والے3دستی بم حملوں میں 3 کارندے 40 سالہ محمد الیاس ولد صادق ،50 سالہ شیر محمد ولد محرم اور40 سالہ امین ولد نور محمد زخمی ہو گئے، کلری کے علاقے تانگہ اسٹینڈکے ای ایس سی آفس اور عثمان پارک کے قریب فائرنگ سے 35 جمیل ولد اسحاق اور 22 سالہ نامعلوم شخص زخمی ہو گیا۔
ڈی ایس پی کلاکوٹ شکیل احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں ٹینری روڈ پرگینگ وار کے دو گروپوں لڑرہے تھے کہ اسی دوران پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی تو گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے پولیس اور رینجرز پر بھی فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کردیے گئے جس پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی ہے جس میں ایک گینگ وارکا ملزم 28 سالہ نامعلوم مارا گیا ہے جس کی لاش سول اسپتال میں پہنچا دی گئی ہے، انھوں نے بتایا کہ ہفتے کو نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے گروپ کے کارندوں نے چاکیواڑہ تھانے کی حدود گل محمد لین میں ظفر بلوچ کے خاندان کے لوگوں کے50 سے زائد گھروں پر قبضہ کرلیا تھا اورعذیز بلوچ کے کارندے بابا لاڈلہ کے کارندوں کا قبضہ ختم کروانے آئے تھے۔
رینجرز نے عابد آباد کوئلہ گودام گلی نمبر3 کے قریب لیاری گینگ وار اہم ملزم فیصل پٹھان کے اڈے پر چھاپہ مار کر نصر اﷲ بلوچ سمیت2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت 9 گینگ وار کے ملزمان کو حراست میں لے لیا بعدازاں زخمی ہونے والا ملزم ہلاک ہو گیا ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ جس میں سب مشین گن ، ایم جی فائیو، درجنوں گولیاں برآمد کر لی ہیں، ذرائع کے مطابق گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 17 نوجوان کی شناخت اسماعیل ولد محبوب بلوچ کے نام سے کر لی گئی ، مقتول دبئی چوک پھول پتی لائن کا رہائشی تھا اور واقعے کے وقت اپنی سائیکل پر رانگی واڑہ جا رہا تھا کہ عذیر بلوچ کے ساتھی فیصل پٹھان اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ، دوسرے ہلاک ہونے والے کی شناخت جہانزیب ولد عبد الکریم بلوچ کے نام سے کر لی گئی ، مقتول بہار کالونی کا رہائشی تھا۔
رینجرز کی جوابی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کیا جانے والا اختر عرف ٹنڈا مہاجر قومی موومنٹ ( حقیقی ) لانڈھی سیکٹرکا کارکن ہے جو ان دنوں عذیر جان بلوچ گروپ میں کام کررہا تھا ، کمہار واڑہ سے رینجرز کے ہاتھوں حراست میں لیا جانے والا واجد بلوچ عذیرکے ساتھی سردار آصف عرف کانا مٹھل کا ساتھی ہے، جبکہ کلاکوٹ گل محمد لائن ، افشانی گلی ، جھٹ پٹ مارکیٹ ، بعدادی شاہ بیگ لائن اور دبئی چوک سے بھی گینگ وار کے12 کارندوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے کلفٹن میں واقع ایک اسپتال پر چھاپہ مار کر علاج کی غرض سے آنے والے گینگ وار کے ملزم جمیل بلوچ ولد محمد اسحاق بلوچ کو حراست میں لے لیا جبکہ سکندر عرف سیکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، ماڑی پور کے علاقے کوسٹ گارڈ کے قریب یونس آباد سے50 ساتھ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ5 روز پرانی لاش ملی۔