وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پٹرول کی مد میں 3 کروڑ 43 لاکھ روپے پھونک دیئے
عثمان بزدار نے تفریح اور تحائف کی مد میں 7 کروڑ 38 لاکھ روپے اور فرنیچر کی مد میں 19 لاکھ 97 ہزار روپے خرچ کئے
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سابق ادوارمیں تحائف اور انٹرٹینمنٹ کی مد میں ہونیوالے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
پنجاب حکومت کے جاری کیے گئے اعدادوشمارکے مطابق سابق دور حکومت میں مالی سال 2016- 17 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 8 کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، مالی سال 2017- 18 میں تقریباً 9 کروڑ روپے خرچ ہوئے جب کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 2018- 19 میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 5 کروڑ 38 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے، مالی سال 2019- 20 نومبر تک انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 2 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
سابق دورحکومت کے مالی سال 2016- 17 میں پیٹرول کی مد میں 3 کروڑ 3 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے، مالی سال 2017- 18 میں پیٹرول کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے، پٹرول کی مد میں اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی، مالی سال 2018- 19 عثمان بزدار کی دورمیں پیٹرول کی مد میں تھوڑی کمی واقع ہوئی اور 2 کروڑ 19 لاکھ روپے صرف کیے گئے، مالی سال 2019 - 20 (دسمبر تک) پٹرول کی مد میں ایک کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
2016 - 17 میں فرنیچرکی مد میں 7 لاکھ 41 ہزارروپے کے اخراجات کیے گئے، مالی سال 2017 - 18 میں 6 لاکھ 41 ہزار روپے جب کہ 2018- 19 میں فرنیچر کی مد میں 14 لاکھ 99 ہزارروپے کے اخراجات ہوئے اور مالی سال 2019- 20 میں دسمبر تک فرنیچرکی مد میں 4 لاکھ 98 ہزار روپے صرف ہوئے۔