بھٹو نواز شریف سمیت تمام سیاستدان فوج کی پیداوار ہیں محمود اچکزئی
افغانستان میں مداخلت جاری رہی توپاکستان میں امن قائم نہیں ہوگا، ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کوتسلیم کیاجائے
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹواورنوازشریف سمیت تمام سیاستدان فوج کی پیداوارہیں۔
افغانستان میں مداخلت جاری رہی توپاکستان میں امن قائم نہیں ہوگا، ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کوتسلیم کیاجائے۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انھوں نے کہاکہ مجھے15بندوں کی ٹیم دیں،امن قائم کردوں گا ،قیام امن کیلیے تمام اداروں کومضبوط کرناچاہیے،تمام صوبوں کوان کے وسائل دیے جائیں، عوام کوبنیادی حقوق دیے جائیں توپاکستان میں جاری دہشتگردی کاخاتمہ ہوسکتاہے ،نیٹوسپلائی روکنابڑامسئلہ نہیں جتنابڑامسئلہ امریکی حکومت اورمغربی دنیا سے ردعمل کاخطرہ ہو سکتا ہے ، ،پاک فوج اورتمام اداروں کو پارلیمنٹ کے تابع ہوناچاہیے۔