صوفی محمد کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا طالبان
طالبان نے اجمل خان کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے نہ ہی ان کے بدلے صوفی محمد کی رہائی کا تقاضا کیا ہے
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کی رہائی کے بدلے ٹی ٹی پی کے نئے امیر ملا فضل اﷲ کے سسر مولانا صوفی محمد کی رہائی کے مطالبے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ فی الحال ایساکوئی مطالبہ زیرغور نہیں۔
اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ طالبان نے اجمل خان کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے نہ ہی ان کے بدلے صوفی محمد کی رہائی کا تقاضا کیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ تاحال طالبان میں یہ بات زیر غور آئی ہی نہیںکہ مغوی وائس چانسلر اجمل خان کے بدلے صوفی محمد کو رہا کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ صوفی محمد ان کے لیے قابل احترام ہیں لیکن تنظیم نے تاحال ایساکوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انھوں نے میڈیا کو طالبان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز رہنے کی تاکید کی۔