حکومت کی ق لیگ کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، رہنماء مسلم لیگ (ق) طارق بشیر چیمہ

حکومت 5 سال پورے کرے گی اتحادیوں کے ساتھ غلط فہمیاں تھیں جو دورکررہے ہیں، حکومتی وفد کا دعویٰ ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مسلم لیگ (ق) کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

حکمراں جماعت تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے وفود کے درمیان درمیان اہم ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین، پرویز خٹک، مونس الہٰی، طارق بشیر اور چوہدری سالک شریک تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حکومتی وفد نے دعویٰ کیا کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی اتحادیوں کے ساتھ غلط فہمیاں تھیں جو دورکررہے ہیں، اتحادی ساتھ رہیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کچھ مطالبات تھے جس کو حکومت نے پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔


مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے کہا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی، ہر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ہی دانشمندی ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے (ق) لیگ کے وفاقی و صوبائی وزراء کو مکمل اختیار دینے اور ترقیاتی فنڈز سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکریٹری اورآئی جی کو معاہدے کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ورکنگ ریلشین شپ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ق) سے متعلقہ اضلاع میں انکے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماء مکمل با اختیار ہوں گے، مسلم لیگ (ق) کی وزرارتوں میں انکی پوری طرح رٹ کو تسلیم کیاجائے گا۔
Load Next Story