بھارتی نیول چیف بھی سی پیک کی کامیابی سے حواس باختہ
چائنا بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک بھارت کے معاشی مفادات اور اہداف پر کاری ضرب ہے، ایڈمرل گرمبیر سنگھ
بھارتی بحریہ کے سربراہ کرمبیر سنگھ نے پاک چین اقتصادی راہداری کو اپنے ملک کی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے سی پیک پر ہرزہ سرائی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ایک مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انڈین نیول چیف ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے چائنا بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک کو ملکی سلامتی کیخلاف اور مستقبل میں ہونے والی معاشی بدحالی کا سبب قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ چائنا بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک بھارت کے معاشی مفادات اور اہداف پر کاری ضرب ہوگا۔
بھارتی چیف نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور چائنا بیلٹ اینڈ روڈ بھارتی معیشت پر منفی اثرات مرتب کریں گے اور ہمارے تجارتی اہداف پر مسلط ہوجائیں گے۔ اس سے بھارتی مصنوعات کی مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچے گا۔
اس موقع پر ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بحری سرحدوں پر چین کی جانب سے مداخلت کی جا رہی ہے اور اس راستے سے ہمارے 'اکنامک زون' میں داخل ہونے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہماری معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔