سندھ ڈی آر اوز ودیگرانتخابی افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے امیدوار،تجویزکنندہ اور تائید کنندہ کیلیے ووٹ ٹرانسفرکی اجازت دیدی
الیکشن کمیشن نے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اوردیگرانتخابی افسران کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیاجوصوبہ میں بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کرائیں گے۔
حلقہ بندیوں کی تشکیل بروقت نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے امیدوار، تجویز کنندہ اورتائیدکنندہ کیلیے ووٹ ٹرانسفر کی اجازت دیدی ہے،انتخابی شیڈول کے دونوں دن کاغذات نامزدگی کی شدیدقلت کے باعث الیکشن کمیشن نے فوٹوکاپی اورویپ سائٹ سے ڈائون لوڈہونے والی کاپی کی وصولی کی بھی اجازت دیدی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں ضلع شرقی،غربی، وسطی،جنوبی اور ملیر کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اوراسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کانوٹیفکیشن جاری کردیاتاہم نئے ضلع کورنگی میں انتخابی افسران کی علیحدہ سے تعیناتی نہیں کی گئی ۔
ذرائع نے بتایاکہ ضلع شرقی کے انتخابی افسران ہی ضلع کورنگی میں بھی الیکشن کرائیں گے،سندھ میں بلدیاتی حلقوں کی تشکیل نہ ہونے کے باعث امیدواروں،تجویزکنندہ اورتائید کنندہ میں ووٹرز سرٹیفکیٹ کی وصولی کیلیے شدید ابہام تھاکہ حلقوں بندیوں کی نوٹیفکیشن کے اجرامیں تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا ووٹ متعلقہ یونین کونسل یا یونین کمیٹی میں نہ ہوا تو ان کے فارمز مسترد کردیے جائیں گے تاہم الیکشن کمیشن نے اس مسئلہ کو حل کرتے ہوئے اس بات کی اجازت دیدی ہے کہ امیدوار، تجویزکنندہ اور تائید کنندہ کا ووٹ ٹرانسفرکیاجاسکتاہے۔ماضی میں انتخابی شیڈول کے اجراکے بعدووٹ ٹرانسفرکرنے کی اجازت نہیں تھی۔