انسداد پولیو مہم 2 سال میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 24 افراد قتل

17 پولیو ورکرز، حفاظت پر مامور 7 پولیس اہلکارجان سے گئے، وزارت قومی صحت

کراچی میں 6 جبکہ کرم ایجنسی میں 2، بلوچستان میں ایک پولیو ورکر کو قتل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ملک بھرمیں گزشتہ 2سال کے دوران بچوںکو قطرے پلاتے ہوئے پولیوورکرز اورانھیں تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروںسمیت کل 24افراد قتل ہوئے ہیں۔

وزارت قومی صحت خدمات کے ذرائع نے بتایاکہ ملک بھر میں 2012 سے اب تک بچوں کو پولیوکے قطرے پلاتے ہوئے 17پولیو کارکنان جبکہ انھیں تحفظ فراہم کرنے والے 7 سیکیورٹی اہلکارقتل ہوئے، پشاورمیں 4 پولیو ورکز قتل ہوئے، چارسدہ میں 2سیکیورٹی اہلکار، 2پولیو ورکرز، مردان میں 2اہلکار اورصوابی میں 2پولیو ورکرزاور ایک اہلکارکو قتل کیاگیا۔




ذرائع نے مزیدبتایا کہ کراچی میں 6پولیو ورکرز، کرم ایجنسی میں 2 پولیو ورکرز اوربلوچستان میںایک پولیوورکر قتل کیے گئے۔ اس طرح پولیوکے کل 17ورکرزاور 7اہلکار قتل ہوئے ہیں۔
Load Next Story