بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
حارث رؤف قومی اسکواڈ میں شامل، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی بھی واپسی
بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔
لاہور میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کپتان بابراعظم اور ندیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بنگلادیش کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے جب کہ حارث رؤف کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بنگلادیش کیخلاف ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احسان علی، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد رضوان، عماد بٹ، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف، موسی خان شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی ، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو پاکستان میں سیریز کی مبارکباد دیتا ہوں، دو دن کی محنت سے ٹیم بنائی ہے محمد حفیظ ابھی بھی پاکستان ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرسکتا ہے جب کہ کامران اکمل، سلمان بٹ سمیت ہرکھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔