صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ چاندی کی قدر گرگئی
فی تولہ سونا 89500 روپے اور دس گرام سونا اضافے کے بعد 76732 روپے کا ہوگیا
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1556 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 500 اور فی دس گرام سونےکی قیمت اضافے کے ساتھ 76 ہزار 732 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کی کمی سے 1030 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34 روپے 35 پیسے کی کمی سے 883 روپے ہوگئی۔