سردی کی شدت اگلے تین روز تک برقرار رہنے کا امکان

جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ترجمان محکمہ موسمیات

جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ترجمان محکمہ موسمیات (فوٹو: ایکسپریس/فائل)

TOKYO:
محمکہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں سائیبریا کی تند و تیز سرد ہوائیں چلنے کا امکان معدوم ہوگیا لیکن سردی کی شدت اگلے 3 روز تک برقرار رہ سکتی ہے تاہم 21 اور 22 جنوری سے درجہ حرارت پھر سے بڑھنے کی توقع ہے۔

جمعرات کو شہر کا مطلع خشک و سرد رہا، صبح کے وقت درجہ حرارت میں ایک ڈگری کمی کی وجہ سے شہر کا کم سے کم پارہ 8.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں معتدل رہیں، زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہیں۔


ترجمان محکمہ موسمیات کراچی میٹرو لوجسٹ انجم نذیر کے مطابق شہر میں آج جمعے کو کم از کم پارہ کم ہونے کی توقع ہے تاہم شمال مشرقی سمت کی معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان اب کم ہے جب کہ اگلے 3 روز تک شہر کا پارہ کم رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 جنوری سے شہرکا پارہ پھر سے بڑھنے کی توقع ہے، جس کے باعث صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 14 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے جب کہ جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story