امیر جماعت اسلامی منور حسن کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ مذمتی قرارداد منظور

منور حسن نے پوری قوم کی دل آزاری کی ہے لہٰذا وہ اپنے بیان پر پوری قوم سے غیر مشروط معافی مانگیں، قرارداد کا متن

منور حسن نے پوری قوم کی دل آزاری کی ہے لہٰذا وہ اپنے بیان پر پوری قوم سے غیر مشروط معافی مانگیں، قرارداد کا متن فوٹو: آئی این پی/فائل

جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں منور حسن کے بیان کے خلاف مشترکہ قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی، ایم کیو ایم کی ارم عظیم فاروقی، مسلم لیگ فکنشنل کی نصرت سحر عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے عرفان اللہ خان مروت نے پیش کی جس میں منور حسن کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ امیر جماعت اسلامی نے پاک فوج سمیت پوری قوم کی دل آزاری کی ہے، ان کا بیان شہدا کی توہین ہے لہٰذا وہ دہشت گردوں کو شہید قرار دینے کے بیان پر پوری قوم سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

واضح ہے کہ سید منور حسن کے حکیم اللہ محسود سمیت دیگر مارے جانے والے دہشت گردوں کے شہید قرار دینے کے بیان کی نہ صرف افواج پاکستان اور سیاست دانوں نے مذمت کی بلکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اسے غیر مناسب بیان قرار دیا۔
Load Next Story