بھارتی صحافی نے مودی کے مقبوضہ کشمیرمیں ’سب اچھا ہے‘ کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

سری نگرمیں پھیلے خوف کے سنّاٹے اور سنسان سڑکوں کی حقیقت پوری دنیا پرمنکشف کردی، فردوس عاشق

نڈر خاتون صحافی نے مودی کے فاشسٹ ایجنڈے اوربربریت کو بے نقاب کردیا، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی مسلمان خاتون صحافی رانا ایوب نے جس دلیری سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دئیے، وہ لائق تحسین ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نیویارک جریدے میں شائع ہونے والامضمون بلڈ اینڈ سوئل ان نریندری مودیز انڈیارانا ایوب کی صلاحیتوں کا شانداراعتراف ہے۔ بہادر لوگوں کا ظلمت اور جبر کے خلاف آواز حق بلند کرنا اور اسے للکارنا تاریخ کا ہمیشہ سے روشن اور یادگار باب رہا ہے۔ بھارتی مسلمان خاتون صحافی رانا ایوب نے جس دلیری سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دئیے، وہ لائق تحسین ہے۔


فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نڈر خاتون صحافی نے مودی کے فاشسٹ ایجنڈے اوربربریت کو بے نقاب کردیا۔ جیل میں تبدیل ہونے والی مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون، لینڈ لائن اور ذرائع ابلاغ کی پابندی ہے۔ ایسے میں ایک صحافی کا فرض نبھانا پروفیشنل ازم اورجرات کی عظیم مثال ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ایوب نے مودی حکومت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب اچھا ہے کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا، سری نگرمیں پھیلے خوف کے سنّاٹے اورسنسان سڑکوں کی حقیقت پوری دنیا پرمنکشف کردی۔
Load Next Story