پاکستان کا آسٹریلیا کو تیسرا ون ڈےجیتنے کے لیے 245رنزکا ہدف
شارجہ میں ہونے والے تیسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 245 کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستانی بیٹسمین محمد حفیظ اورناصرجمشید نے 129 کی اوپننگ پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ محمد حفیظ 78 اورناصرجمشید 48 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد کپتان مصباح الحق،اسد شفیق اوراظہرعلی نے ٹیم کو سہارا دیا اور7 وکٹوں کے نقصان پر244 کا مجموعی اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایم اے سٹارک 4 وکٹین لے کر نمایاں بولر رہے۔