پی آئی اے کا طیارہ فضا میں دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تین ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، ذرائع

دونوں پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کر تے ہوئے طیاروں کو حا دثے سے بچا لیا۔ فوٹو: فائل

ائیر ٹریفک کنٹرولر کی سنگین غلطی کی وجہ سے نواب شاہ کے قریب فضاءمیں دو مسا فر طیا رے خو فنا ک حا دثہ سے بال بال بچ گئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لائن ایمریٹس ایئرلائن کے طیا رے آمنے سامنے آگئے تاہم دونوں پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کر تے ہوئے طیاروں کو حادثے سے بچا لیا۔


پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے کراچی آرہی تھی جب کہ ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز دہلی ریجن سے ہوتی ہوئی نواب شاہ سے گزر رہی تھی، پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہا تھا، اس وقت پی آئی اے کا طیارہ 35 ہزار فٹ اور غیرملکی ائیرلائن کی پرواز 40 ہزار فٹ بلندی پر تھی دونوں طیاروں کے در میان فاصلہ پانچ میل سے انتہائی کم رہ گیا،

فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 میں موجود TACAS سسٹم فعال ہو گیا تھا، لیکن دونوں کپتانوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو ممکنہ حادثے سے بچایا، پی آئی اے کے کپتان نے جہاز کو تیزی نیچے کی جانب موڑ دیا جب کہ دوسرا کپتان اپنا طیارہ تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا۔

پی آئی اے کے سی اے اے نے واقع کا نو ٹس لیتے یوئے مبینہ طور پرغفلت کا مظاہرہ کر نے والے اس وقت ڈیوٹی پرموجود ائیرٹریفک کنٹرولر کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تینوں اے ٹی سی کو SOLO ڈیو ٹی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
Load Next Story