حکومت آنی جانی چیز ہے 20 نومبر کو ہر صورت نیٹو سپلائی بند کرینگے شوکت یوسفزئی

تمام اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں،نوازشریف نے دورہ امریکا میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی، شوکت یوسفزئی

ماضی میں تمام ادارے لوٹے گئے، میڈیا بے بنیاد خبروں کے بجائے بدعنوانی کی ٹھوس تحقیقاتی رپورٹس سامنے لائے، صوبائی وزیرصحت فوٹو؛فائل

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے کہاہے کہ20 نومبرکوہرصورت میں نیٹو سپلائی بندکرینگے۔

حکومت آنی جانی چیز ہے حکومت چلی بھی جائے توکوئی پرواہ نہیں عوام پھرووٹ دیکربرسراقتدارلائیں گے مگر عوام سے کئے گئے وعدوں سے منہ نہیں پھیریں گے' نیٹوسپلائی بندش کے دوران ہماری اتحادی جماعتیں قومی وطن پارٹی، جماعت اسلامی اورعوامی جمہوری اتحاد ہمارا بھرپور ساتھ دیگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ممبران میں لائف انشورنس پالیسی کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہناتھاکہ نیٹوسپلائی بندکرکے دکھائیں گے۔نواز شریف نے دورہ امریکا سے پہلے بہت دعوے کئے مگرانہوں نے وہاں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی اورنہ ہی ڈرون حملوں کی بندش کے حوالے سے پاکستانی عوام کیلئے آواز اٹھائی جس سے پاکستانی عوام میں شدیدمایوسی پائی گئی۔ان کاکہناتھاموجودہ وفاقی حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف متفقہ قراردادپاس کی تھی مگرامریکا نے ڈرون حملہ کرکے پاکستانی پارلیمنٹ کی قراردادکی دھجیاں اڑادیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف واحدسیاسی پارٹی ہے جس میں انٹراپارٹی الیکشن ہواہے سب ارکان کومیرٹ پرعہدے دیئے گئے ہیں۔




ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہے۔ شوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ صحافی حکومت اورعوام کے مابین پل کاکرداراداکرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل میں بھی اہم رابطے کامقدس فریضہ اداکرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احتساب سیل وزیراعلیٰ اوروزراء سمیت سب کابلاامتیاز احتساب کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں تمام ادارے لوٹے گئے ہیں لیکن موجودہ حکومت اداروں کومضبوط کررہی ہے اب میڈیاکی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بدعنوانی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیارکرے لیکن بے بنیادخبروں سے گریز کرنا چاہئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پریس کلب پشاورکے صدر ناصرحسین نے کہاکہ وزیرصحت شوکت علی یوسفزئی نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی احسن اقدامات اٹھائے جس کیلیے صحافی برادری ان کی مشکور ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ صحافیوں کی خدمات کوسراہنے کے لئے پورے صوبے کی سطح پرایوارڈ منعقد کئے جائیں۔ بعدازاں خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصر محمودنے لائف انشورنس سکیم کوسراہا۔ صوبائی وزیرصحت شوکت یوسفزئی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ہفتے کے اندرہی ہیلتھ پالیسی کااعلان بھی کردیا جائے گا جبکہ تمام کمشنرزکوسارے اضلاع میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ تمام اسپتالوں میں ادویات بھی مفت دستیاب ہوں گی۔
Load Next Story