تفرقہ پھیلایا جارہا ہے وزیراعظم دوسری اے پی سی بلائیں فضل الرحمن
دہشت گردی سے قوم کو خوفزدہ کیا جارہا ہے اور جان بوجھ کر اختلاف ڈالے جارہے ہیں، فضل الرحمن
لاہور:
جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں فاٹا اور طالبان کے گروپوں کے اندرجاکرصورتحال کا جائزہ لینا ہوگا اورمذاکراتی عمل دوبارہ سے بحال کرنا ہوگا، کوئی بھی سیاسی پارٹی موجودہ صورتحال میں سولو فلائٹ کرنے کی کوشش نہ کرے ۔
قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں پر بحث کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ کہتی ہیں لیکن اگر ایک رکن اسمبلی وطن کے دفاع کیلیے بات کرتا ہے کیونکہ اداروں میںخامیاں بھی ہوتی ہیں پر جب اس پارلیمنٹ میں بات کی جاتی ہے تو خاص حکمت عملی کیساتھ سنجیدہ بات کو قوم تک نہیں پہنچنے دیا جاتا جس کا افسوس ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی سے قوم کو خوفزدہ کیا جارہا ہے اور جان بوجھ کر اختلاف ڈالے جارہے ہیں ،اس تمام صورتحال پر وزیراعظم میاں نواز شریف ایک اور کل جماعتی کانفرنس بلائیں۔