ہاکی فیڈریشن مالی بحران کا شکار ہے صدر پی ایچ ایف
سابق اولمپئنز کی انا بتدریج ختم ہورہی ہے، جلد لیگ کا آغاز کیا جائیگا، خالد کھوکھر
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان عالمی ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے،سابق اولمپئنز کی انا بتدریج ختم ہو رہی ہے جب کہ فیڈریشن مالی بحران کا شکار ہے۔
پاکستان اور اومان کے درمیان ماسٹرز ہاکی سیریزکی افتتاحی تقریب کے موقع پر اصلاح الدین اینڈ محمد علی شاہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئرخالد نے کہا کہ ہاکی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں، تاہم مالی مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے خواہاں ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان انٹرنیشنل ہاکی میں اپنا کردار ادا کریں،ڈومیسٹک ہاکی کو فروغ دے رے رہے ہیں تاکہ اچھے اور بہترین کھلاڑی سامنے آئیں ، ماسٹرز ہاکی بھی ڈومیسٹک کا حصہ ہے، اومان کی ماسٹرز ٹیم کے شکرگزار ہیں کہ وہ پاکستان کے دورے پر آئی۔
انھوں نے کہا کہ ہمیشہ قومی کھیل کے فروغ کے لیے مثبت انداز میں کاوش کی ہے جس کے اچھے نتائج بھی سامنے آئے ہیں،جلد ہی ملک میں انٹرنیشنل ہاکی ٹیمیں دورہ کریں گی جس سے پاکستان میں قومی کھیل کو ترقی ملے گی اور ملک میں ہاکی کے فروغ کی راہیں کھلیں گی ،پاکستان ہاکی لیگ کا بھی انعقاد جلد ہوگا، اولمپئنز کی انا کا مسئلہ ہے جب انکی انا ختم ہوگئی تو ملک کو بھی فائدہ ہوگا اور کافی حد تک انکی انا ختم ہوئی ہے،اصلاح الدین حمید گل سینئر اولمپیاس کو ساتھ لے کر چلیں گے۔