جونیئر ایشیا ہاکی کپ قومی ٹیم کی تیاریاں زورو شور سے جاری
بنگلادیش میں شیڈول ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کو مکمل طور پر فٹ بنانا اور ان میں جیت کی تڑپ پیدا کرنا ہے، چیف کوچ دانش کلیم
جونیئرایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیم کا کیمپ ایک روز وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا۔
رواں برس بنگلہ دیش میں شیڈول جونیئر ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کے لیے قومی کیمپ لاہور میں جاری ہے، ہیڈ کوچ دانش کلیم، کوچ اولمپئن محمد عمران، مدثر علی خان اور رانا ظہیرکھلاڑیوں کو2 سیشنز میں بھرپور ٹریننگ دینے میں مصروف ہیں۔
کیمپ کے پہلے فیز میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فزیکل ٹرینرز نصراللہ رانا اور عابد امین نوجوان کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے ان کو خصوصی ڈرلز کروارہے ہیں،کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے کیمپ میں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائیگا۔
کیمپ کا حصہ بننے والوں میں گول کیپرز وقار یونس،عبد اللہ ا شتیاق ،عبدالرحمن،علی رضا،احمد،شیخ عبد اللہ، فل بیکس، ایم یاسر، وقاص بٹ،زوہیب سرور، سلیمان بٹ،ارباز،بلال رضا ،سمیع اللہ خان،. سفیان،ریحان بٹ،ہارس نصیر،عثمان ،بشیر ،محمدعثمان،ہاف بیکس دانش شاہ، مہران احمد،مہران رسول، عثمان، عقیل احمد، عبدالباسط،معین شکیل، رضوان علی، غضنفر علی ، عطا اللہ (سندھ)آصف حنیف، عمر بلال، فارورڈز میں رومان خان ،رانا واحید،حماد انجم،وہاب ،علی حمزہ، ہانان شاہد،عامر سہیل،بشارت علی،ارشد لیاقت ،افراز، وقار علی،شعیب خان،محسن،شہباز،رانا ولید، احسان الٰہی،زین اعجاز ،علی عزیز،حسن سلام ،حماد ایاز ، ارباز ایاز ،عدیل لطیف ،بلاول، مرتضیٰ یعقوب اورفہد شامل ہیں۔
ادھر ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا ہے کہ درست سمت کی جانب گامزن ہیں،جونیئر ایشیا کپ میں بہترین نتائج دینے میں کامیاب رہیں گے۔ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ایونٹ شروع ہونے سے چھ ماہ قبل ہی کیمپ لگانے کا مقصد نہ صرف باصلاحیت کھلاڑیوں کا بڑا پول تیار کرنا ہے بلکہ انھیں مکمل طور پر فٹ بھی بنانا ہے، پلیئرز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور انھیں عالمی معیار کے مطابق فٹ بنانے کے لیے تجربہ کار ٹرینر عابد امین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ چیف کوچ کا کہنا تھا کہ رواں برس ہاکی کی بہتری کا سال ہو گا،امید ہوں کہ پاکستانی ٹیم قوم کو جونیئر ایشیا کپ میں فتح کی خوشخبری دے گی۔