سردی بڑھے گی آج دھند و کہرا چھانے سے حد نگاہ متاثر ہوگی محکمہ موسمیات
آج پارہ 8سے10ڈگری کے درمیان رہے گا، صبح اوررات کے اوقات میں سردی کی شدت برقراررہ سکتی ہے
کراچی میں آج(اتوار) کو دھند اورکہرا چھانے کے سبب حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے جب کہ آج پارہ 8سے10ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ہفتے کے روز پارہ دوسرے روز کمی سے 7.5ڈگری ریکارڈ ہوا،20جنوری کو مغرب سے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے سلسلے کے سبب شہرکے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے،ہفتے کو شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت کم ہونے اور ہواؤں کی رفتار میں معمولی اضافے کے سبب سردی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہرکا کم سے کم پارہ 7.5 ڈگری اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری رہا، سائبیرین شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار 25کلومیٹرفی گھنٹہ رہی صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 50اورشام کے وقت 17فیصدرہا۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 20جنوری کی رات ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے گزشتہ سسٹم کے مقابلے میں قدرے کمزور سلسلے کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے،جس کی بنیادی وجہ سائبیرین ہواؤں کی کم رفتار جبکہ متبادل سمتوں سے شہر میں داخل ہونے والی ہوائیں ہونگیان کا کہناہے کہ اگلے 2 روزتک شہرمیں صبح ورات کے اوقات میں سردی کی شدت برقراررہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (اتوار)کو شہرکا مطلع دھند چھانے کی وجہ سے متاثرہونے کا امکان ہے جبکہ آج بھی پارہ 8سے10 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔