ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کردینے والے غازی اور شہید ہمارے محسن ہیں وزیر اعظم
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے روشن مثال قائم کی، وزیر اعظم نواز شریف
وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ جی ایچ کیو کے دوران ملک کودرپیش مختلف قسم کے خطرات اوران کی نوعیت سے آگاہ کیا گیا۔
راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے پاکستان کی مسلح افواج کا ہر سپاہی اور افسر جذبہ ایمانی اور حب الوطنی کے ساتھ میدان میں اترتا ہے اور ان کے دلوں میں شہادت کی آرزو کا چراغ جل رہا ہوتا ہے یہی ان کی اصل قوت ہے۔ نواز شریف نے کہاکہ فوج نے جنگ اور امن کے دوران بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے روشن مثال قائم کی، اس جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو ہم ہمیشہ یادرکھیں گے۔
جی ایچ کیو میں وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اور بین الاقوامی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت قومی تعمیر و ترقی اور سول انتطامیہ کی مدد میں فوج کے کردار پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیر اعظم کو ملک کو درپیش مختلف خطرات اور ان کی نوعیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے فوج کی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت پر بھر پور اوراعتماد کا اظہار کیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم نوازشریف جب جی ایچ کیو پہنچے تو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کی، جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے وزیراعظم نوازشریف کو گارڈ آف آنرپیش کیا، وزیر اعظم نےآرمی چیف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جس کے بعد وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے۔