ممبئی پولیس کا زیادتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف بالی ووڈ ستاروں سے مدد لینے کا فیصلہ
ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کی سب سے بڑی وجہ بالی وڈ فلموں میں دکھائے گئے کردار ہیں،بھارتی پولیس
بھارتی پولیس ایک جانب خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑہتے واقعات کو بالی وڈ کو ذمہ دار قرار دیتی ہے وہیں عوام میں قائم اپنے منفی تاثر کوزائل اور جرائم کے خلاف بھی ان ہی کے تعاون کی طلب گار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے کمشنر ستیہ پال سنگھ نے بڑھتے ہوئے جرائم خصوصی طورپر خواتین کے ساتھ زیادتی اور ان کے استحصال کو روکنے کے لئے بالی ووڈ ستاروں سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں اجے دیوگن، اکشے کمار، ہدایت کار آسوتوش گواریکر، مہیش بھٹ، راکیش روشن، جاوید اختر اور سبھاش گھئی جیسے نامور لوگ شامل تھے، ملاقات کے دوران اس بات پر غور کیا گیا کہ عوام کو جرائم اور خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے استحصالی سلوک کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لئے فلم نگری کا استعمال کس طرح کیا جاسکتا ہے، اس موقع پر اجے دیوگن اور اکشے کمار سمیت دیگر افراد نے جرائم کے قلع قمع کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کی سب سے بڑی وجہ بالی ووڈ فلموں میں دکھائے گئے کردار ہیں۔