جنوبی افریقا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم 29 افراد ہلاک 11 زخمی

بس اور ٹرک کے درمیان تصادم مغربی صوبے مپمالنگا کے علاقے کواگافونٹین میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مقامی حکام

بس اور ٹرک کے درمیان تصادم مغربی صوبے مپمالنگا کے علاقے کواگافونٹین میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مقامی حکام فوٹو؛ فائل

جنوبی افریقا میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق بس اور ٹرک کے درمیان تصادم مغربی مپمالنگا کے علاقے کواگافونٹین میں ہوا جہاں مسافروں سے بھری بس مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا تھا کہ بس شمالی صوبے گانٹینگ سے کمپنی میں کام کرنے والے افراد کو لے کر واپس آرہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا، حادثے میں ہلاک اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں، گزشتہ ماہ ایک بس حادثے میں 18 افراد ہلاک جب کہ ستمبر میں 27 افراد مارے گئے تھے۔

 
Load Next Story