سرتاج عزیزکی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات ایل او سی سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال

دونوں رہمنائوں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون اور امن عمل کو آگے بڑھانےپربھی بات چیت کی، بھارتی میڈیا

ترقی یافہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی پزیر اور پس ماندہ ممالک کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، سرتاج عزیر فوٹو؛ اے ایف پی

مشیرامورخارجہ سرتاج عزیزنے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف وزری سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں لائن آف کنٹرول پرسیکیورٹی صورتحال سمیت دیگراہم معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا، دونوں رہمنائوں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون اور امن عمل کو آگے بڑھانےپربھی بات چیت کی۔


سلمان خورشید سے ملاقات سے قبل سرتاج عزیز کا نئی دہلی میں ہونے والی وزرائے خارجہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقی یافہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی پزیر اور پس ماندہ ممالک کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، سرتاج عزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا بہتر مستقبل حکومت پاکستان کے لئے ایک چیلنج ہے اور ہم اس چیلنچ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سرتاج عزیز کی جانب سے حالیہ دورہ بھارت موجودہ حکومت کے کسی نمائندے کا پہلا باضابطہ دورہ ہے۔
Load Next Story