10بلین ٹری منصوبہ ابتدائی مرحلے کے لیے مزید سوا 2 ارب روپے جاری
تکمیل سے جنگلات کی شرح میں1فیصد اضافے کا امکان، رواں مالی سال6ارب رلیز
ملک میں جنگلات کی شرح بڑھانے کیلیے 10 بلین ٹری منصوبے پر کام تیزی سے جاری،10 بلین ٹری منصوبہ کی تکمیل سے جنگلات کی مجموعی شرح میں1 فیصد اضافے کا امکان،وفاقی حکومت نے منصوبہ کے ابتدائی فیز کیلیے مزید2 ارب 25 کروڑ روپے جاری کردی۔
رواں مالی سال کے دوران منصوبہ کیلیے 6 ارب روپے جاری ہوچکے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کو سرسبزوشاداب بنانے و ملک میں جنگلات کی شرح بڑھانے کیلیے شروع کردہ 10 بلین ٹری منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،10 بلین ٹری منصوبہ کے تحت آئندہ 10 برسوں میں ملک بھر میں10 ارب روپے لگانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم پہلے مرحلے میں 4 ارب 50 کروڑ پودے لگائے جائیں گے جبکہ بقایا پودے دوسرے فیز میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لگائے جائیں گے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ 10 بلین ٹری منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں جنگلات کی مجموعی شرح میں1 فیصد اضافے کا امکان ہے تاہم ، جنگلات کی موجودہ شرح میں1 فیصد اضافہ کیلیے مجموعی طور پر 8 لاکھ ہیکٹر اراضی درکار ہوں گے۔