مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی

نواز شریف کے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے عدالت تیمارداری کے لیے لندن جانے کی اجازت دے، مریم نواز

والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے، مریم نواز کا موقف

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لندن جانے کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مریم نواز نے وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔


مریم نواز نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ لندن میں ان کے والد نواز شریف کی طبعیت بگڑتی جارہی ہے۔ تازہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کو لاحق امراض میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، اس لئے عدالت عالیہ والد کی تیمارداری کے لیے لندن جانے کی اجازت دے۔

 
Load Next Story