فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر   

فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا جس پر انہیں نااہل کیا جائے، درخواست میں موقف

فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا، درخواست میں موقف۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔


رہنما تحریک انصاف اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا جس پر انہیں نااہل کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے، فیصل واوڈا کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے، فیصل واوڈا مسلسل جھوٹ، دباؤ اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جب کہ اعلیٰ عدلیہ اس سے قبل بھی دہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نااہل کر چکی ہے۔
Load Next Story