سچن ٹنڈولکر کے دفاع میں دراڑ پڑگئی مسلسل 3بار بولڈ
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ بولڈ ہونے والے کرکٹرز کی فہرست میں ٹنڈولکر تیسرے نمبر پر ہیں
KARACHI:
بھارتی ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے دفاع میں دراڑ پڑگئی، نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تین اننگز میں بولڈ کی خفت سے دوچار ہوئے۔
سابق کرکٹرز نے اس کی وجہ ڈھلتی عمر کو قرار دے دیا، اسٹار کرکٹر کو نوجوان کھلاڑیوں کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے کئی ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹ کی ضرب سے پاش پاش ہوچکے مگر اب خود ان کے اپنے دفاع میں دراڑ پڑنے لگی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وہ لگاتار تین مرتبہ بو لڈ ہوئے،
وہ حیدرآباد میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ اور بنگلورمیں پہلی اننگز میں وکٹیں محفوظ نہ رکھ پائے جبکہ اسی میچ کی دوسری باری میں گذشتہ روز ٹم سائوتھی نے ان کی مڈل اسٹمپ اڑائی، سچن ٹنڈولکر اپنی مضبوط تکنیک کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں مگر مسلسل تین مرتبہ بولڈ ہونے سے کئی سوالات جنم لینے لگے ہیں۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آغاز میں ٹرینٹ بولٹ نے سچن ٹنڈولکر کو 19 رنز پر کلین بولڈ کیا، ان کی گیند نے مڈل اسٹمپ کو اکھاڑ پھینکا، بنگلور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈگ بریسویل کی گیند ٹنڈولکر کے بیٹ اور پیڈز کے درمیان سے ہوتی ہوئی اسٹمپس میں جالگی اور اب سائوتھی کی گیند ان کے پیڈز کو چھوتی ہوئی مڈل اسٹمپ سے جاٹکرائی۔
اس سے خود ٹنڈولکر بھی فرسٹریشن کا شکار ہوگئے انھوں نے غصے میں بیٹ کو اسٹمپس کی جانب لہرایا اور پھر مایوسی کے عالم میں سرجھٹکتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے۔ پہلی اننگز میں بولڈ ہونے پر سابق کرکٹرز سنیل گاوسکر اور سنجے منجریکر نے کہا تھا کہ ٹنڈولکر کے کھیل پر اب ڈھلتی عمر کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔
دوسری بھارتی میڈیا میں یہ بات اٹھائی جارہی ہے کہ ٹیم میں ٹنڈولکر کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی،انھیں بھی راہول ڈریوڈ اور لکشمن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اجنکیا راہنے اور منوج تیواڑی جیسے نوجوانوں کیلیے راستہ صاف کردینا چاہیے۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ بولڈ ہونے والے کرکٹرز کی فہرست میں ٹنڈولکر تیسرے نمبر پر ہیں ، وہ 51 بار اس انداز سے آئوٹ ہوئے، ان سے آگے ایلن بورڈر (53) اورراہول ڈریوڈ (55) موجود ہیں۔