یونیورسٹی گارڈ اور پولیس کی گاؤں پر چڑھائی توڑ پھوڑ 5افراد زخمی
واقعے کیخلاف دیہاتی سراپا احتجاج، قدیم گائوں کو قبضہ قرار دیکر مسمار کرنیکی سازش کی جارہی ہے، مظاہرین
لیاقت یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی گارڈز اور پولیس کی مدد سے قدیم گائوں مصری کھوسو پر دھاوا بول کر گھروں میں توڑ پھوڑ اور خواتین سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔
جبکہ 16 سالہ عمر کھوسو کو اپنے ساتھ لے گئے۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پپن کھوسو اور دیگر نے کہا کہ مصری کھوسو ایک قدیم گائوں ہے۔
قبضے کا جواز بنا کر اس کو مسمار کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لیاقت یونیورسٹی انتظامیہ کے اس غیرقانونی عمل کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ان کو انصاف فراہم نہیں کیا جائے گا۔