بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ایک ماہ میں6ہزار کنکشنز منقطع ڈھائی کروڑ جرمانہ وصول
غفلت پر31 ملازمین معطل ،20 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج،8 گرفتار، بجلی چوری روکنا سب سے بڑا چیلنج ہے، حیسکو چیف
حیسکو کا ریجن کے 12 اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران حیسکو نے ایف آئی اے کی ٹیموں کے ساتھ قاسم آباد، گاڑی کھاتہ، کوٹری، پریٹ آباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین، نوابشاہ، ٹنڈوآدم، سانگھڑ و دیگر شہروں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6030 بجلی چوروں کے بجلی کنکشن منقطع کر کے 2کروڑ، 43 لاکھ، 65 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا جن میں کمرشل، گھریلو اور ٹیوب ویل کے کنکشن شامل ہیں۔
جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر31 ملازمین کو معطل کیا گیا اور بجلی چوروں کے خلاف 20 ایف آئی آر درج اور 8بجلی چور گرفتار کرائے گئے ، 748 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلیے لیٹر جمع کرائے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لئیق احمد خان نے بتایا کہ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیلیے سخت احکام جاری کیے ہیں اور ہمارے سب سے بڑا چیلنج بجلی چوری کو روکنا ہے جس سے لائن لاسز میں کمی ہوگی اور ادارہ ترقی کر ے گا۔