بنگلور ٹیسٹکوہلی اوردھونی نے بھارتی نائو پار لگا دی

بھارت نے سہواگ (38) اور گوتم گمبھیر(34) کے طوفانی آغاز کی بدولت بغیر کسی نقصان کے 77رنز جوڑے

کوہلی کو میچ اورایشون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ فوٹو:اے ایف پی / ایکسپریس

ویرت کوہلی اور مہندرا دھونی نے96 رنزکی ناقابل شکست شراکت سے بنگلور ٹیسٹ میں بھارتی نائو پار لگا دی، 5 وکٹ کی شکست کے سبب دو میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔

کوہلی کو میچ اورایشون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلور ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے دن میزبان کے حق میں ہوگیا،261رنز کا تعاقب کرنے والی ٹیم 2 وکٹ پر152 رنز بنانے کے بعد14 رنز کے اضافے سے مزید تین وکٹیں گنوا بیٹھی، ایسے میں ویرت کوہلی (51) اور کپتان دھونی (48) کے درمیان96 رنزکی ناقابل شکست شراکت نے ٹیم کی نائو پار لگا دی۔


قبل ازیں بھارت نے سہواگ (38) اور گوتم گمبھیر(34) کے طوفانی آغاز کی بدولت بغیر کسی نقصان کے 77رنز جوڑے، اس کے بعدچتیشور پجارا اور سچن ٹنڈولکر کے درمیان 69 کی پارٹنر شپ نے ٹیم کا اسکور 2 وکٹ پر 152 تک پہنچایا، مہمان ٹیم چائے کے وقفے کے بعد بھرپور کم بیک کرتے ہوئے 14رنز کے درمیان تین وکٹیں لے اُڑی، پجارا (48) اور ٹنڈولکر(48)کے بعد سریش رائنا صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔

پجارا کو 37 کے انفرادی اسکور پر ایک چانس بھی ملا تھا جب انجرڈ کروگر وان ویک کی جگہ وکٹ کیپنگ کرنے والے برینڈن میک کولم، پٹیل کی گیند کو بروقت قابو کرکے انھیں اسٹمپڈ کرنے میں ناکام رہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے گذشتہ دن کے اسکور232-9 میں محض 16رنز کا اضافہ کرکے دوسری باری میں 248 پر آئوٹ ہوگئی۔

جیتن پٹیل (22)کو کاٹ بی ہائنڈقرار دیا گیا مگر وہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں تھے،ٹی وی ری پلے کے مطابق ظہیرخان کی گیند ان کے بیٹ سے دور جاتی دکھائی دے رہی تھی، ایشون نے 69رنز کے عوض 5وکٹیں لیں،انھوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف چار اننگز میں تیسری بار یہ کارنامہ انجام دیا۔
Load Next Story