موجودہ حالات میں شفاف بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں بلاول کا سماجی ویب سائٹ پر بیان
سپریم کورٹ کے فیصلے نے پھرسوالات کھڑے کردیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں شفاف بلدیاتی انتخابات کراناممکن نہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق قراردادکو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
سماجی ویب سائٹ پراپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مئی کے عام انتخابات میں بھی انگلیاں اٹھائی گئیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پھرسوالات کھڑے کردیے ہیں۔ انکاکہنا تھاکہ قرارداد نظرانداز کرکے بلدیاتی انتخابات کومتنازع نہ بنایاجائے۔ انھوں نے کہاکہ ایسے وقت میں بلدیاتی انتخابات کرائے جا رہے ہیں جب الیکشن کمیشن تیارہی نہیں اورحلقہ بندیوں کے ساتھ قانون سازی بھی مکمل نہیں ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے حلقہ بندیوں کے خلاف پٹیشن دائرکر رکھی ہے۔