پاک امریکا توانائی ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس نئے منصوبوں کی منظوری متوقع

اجلاس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلیے مختلف تجاویزکاجائزہ لیاجائیگا۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلیے مختلف تجاویزکاجائزہ لیاجائیگا۔ فوٹو: فائل

پاک امریکا توانائی ورکنگ گروپ کا دوروزہ اجلاس شروع ہوگیا۔


اجلاس کی صدارت امریکی خصوصی نمائندے اوربین الاقوامی توانائی امورکے رابطہ کارکارلوس'وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی اور پانی وبجلی کے وزیرخواجہ آصف مشترکہ طور پرکررہے ہیں۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلیے مختلف تجاویزکاجائزہ لیاجائیگا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ یہ اجلاس پاکستان امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ فریم ور ک کا حصہ ہے جو وزیرخارجہ جان کیری کے اگست میں پاکستان کے دورے کے دوران طے پایا تھا۔اجلاس میں امریکا کی طرف سے پاکستان کیلیے کئی نئے منصوبوں کی منظوری متوقع ہے۔
Load Next Story