فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتیں 17 ہزار سے بڑھ گئیں چین میں بھی 6 ہلاک

اقوامِ متحدہ کی متاثرہ علاقوں کیلیے 30 کروڑ 10لاکھ ڈالرامدادکی اپیل، امدادی قافلے پر حملہ کرنیوالے 2 باغی ہلاک

امریکا، برطانیہ، جرمنی نے امدادی ٹیمیں فلپائن روانہ کردیں، چین میں طوفان سے20 لاکھ یوان کا نقصان، 10لاکھ افراد متاثر ہوئے. فوٹو؛فائل

فلپائن میں سمندری طوفان ہیان کی وجہ سے 17 ہزار 4 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے ٹاکلوبان شہرمیں 10 ہزار سے زائد افرادہلاک ہوئے۔ اقوامِ متحدہ نے فلپائن میں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کیلیے 30 کروڑ 10لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے ایک کروڑ 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 لاکھ 73 ہزار افراد بے گھر ہیں۔ فلپائن کے صدر بیگیگنو آکینو نے ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لانے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔




امریکا، برطانیہ اور جرمنی نے بھی اپنی امدادی ٹیمیں فلپائن روانہ کر دی ہیں۔ اقوام متحدہ کی تعاون کی اپیل کے بعد امریکی اور برطانوی جنگی بیڑے فلپائن کا رخ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا فلپائنی فورسز نے امدادی قافلے پر حملہ کرنے والے 2 باغیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ دوسری طرف سمندری طوفان ہیان چین میں بھی6 افراد کی جانیں نگل گیا۔ چین کے جنوب اور وسطی علاقوں میں شدید بارش کے باعث تقریباً 12 ہزارافراد متاثر ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے 800 لوگوں کو بچایا۔ چین میں طوفان کی وجہ سے 20 لاکھ یوان کا نقصان ہوا جبکہ 10لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ جزیرے ہائکینان میں تقریباً 5 لاکھ افراد سمندری طوفان سے متاثرہوئے ہیں۔
Load Next Story