امریکا میں طیارہ جنگلاتی علاقے میں درختوں سے ٹکرا کر تباہ

معجزانہ طور پر طیارے میں موجود پائلٹ اور مسافر محفوظ رہے

طیارے میں سوار پائلٹ اور مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہے، فوٹو : ٹویٹر

امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران جنگلاتی علاقے کے بلند قامت درختوں میں پھنس کر زمیں پر گر گیا جس کے نتیجے میں طیارے کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ تالاہاسی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک بلند قامت درختوں سے ٹکرا گیا اور پائلٹ طیارے پر قابو برقرار نہیں رکھ سکا جس کے باعث طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔


حادثے کے وقت تباہ ہونے والے طیارے گرومان AA5 میں ایک پائلٹ اور ایک مسافر موجود تھا او ر خوش قسمتی سے دونوں ہی محفوظ رہے۔ دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ سول ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا میں زیر تربیت پائلٹ نے لینڈنگ کے دوران طیارہ گرا دیا

واضح رہے کہ امریکا میں رواں ماہ چھوٹے طیارے گرنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے جس میں دو سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے جب کہ گزشتہ برس کے آخری دو ماہ میں ایسے حادثوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کرگئی تھی۔
Load Next Story