آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو پاکستان پہنچ گئےاعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

مانو سواہنے کے اس دورے کا مقصد 2023 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر مشاورت ہے، ترجمان بورڈ

مانو سواہنے کے اس دورے کا مقصد 2023 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر مشاورت ہے، ترجمان بورڈ۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو مانو سواہنے پاکستان پہنچ گئے۔


مانو سواہنے پاکستان پہنچ گئے، جی ایم کمرشل کیمبل جیمیسن بھی ساتھ ہیں، دونوں نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اوررات کو لاہور آگئے۔ جمعرات کو ان کی پی سی بی حکام سے ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔

ترجمان بورڈکے مطابق مانو سواہنے کی میڈیا سے گفتگو پلان کا حصہ نہیں ہے،اس دورے کا مقصد 2023 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر مشاورت ہے۔
Load Next Story