سندھ میں 18 جبکہ پنجاب میں 30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے سیکریٹری الیکشن کمیشن
19نومبر کے اجلاس میں خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا، اشتیاق احمد
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 30 جنوری 2014 جب کہ سندھ میں 18 جنوری کو کرائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں رواں سال 7 دسمبر کو ہی انتخابات کرائے جائیں گے جب کہ خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں فروری 2014 کو انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اورسندھ میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع کرانے ہوں گے تاہم جو امیدوار فیس جمع کروا چکےہیں ان سے دوبارہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانے اور اس کی حتمی تاریخ طے کرنے کی ذمہ داری بھی الیکشن کمیشن کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 19 نومبر اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں تمام صوبوں کے نمائندے شرکت کریں گے، اجلاس میں خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش کردہ نیا انتخابی شیڈول منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتیں مل کر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے کریں۔