تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کردیا
وزرا پر کرپشن کے الزامات کے بعدعمران خان کی ہدایت پر قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کیا گیا، تحریک انصاف کا موقف
SHANGHAI:
تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی وطن پارٹی کے وزرا پر کرپشن کے الزامات کے بعد پارٹی کے چیرمین عمران خان نے صوبائی قیادت کو قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کی ہدایت کردی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی سے اتحاد ختم کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سکندر شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف صوبے میں پختون دشمن اقدامات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں ہونے والے اجلاس کے دوران کرپشن کے الزامات پر قومی وطن پارٹی کے 2 وزرا کو برطرف کردیا تھا جس کے بعد قومی وطن پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔