بھارت کا جنگی جنون حد سے باہر بحری جنگی جہازوں کی تعداد 200 تک کرنے کا اعلان
بھارتی نیوی کے پاس اس وقت صرف ایک بحری بیڑا ہے تاہم ان کی تعداد کو بھی 4 تک کیا جائے گا، حکام بھارتی نیوی
بھارت نے خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے اور اپنے جنگی جنون کو عروج پر پہنچانے کا تہیہ کرتے ہوئے آئندہ 10 برسوں میں اپنے جنگی بحری جہازوں کی تعداد 200 تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی نیوی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں نیوی کودرجنوں نئے جہازوں اور 3 نئے بحری بیڑوں سے لیس کیا جائے گا، اس وقت ہمارے پاس 136 بحری جنگی جہاز موجود ہیں لیکن خطے اورعالمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم آئندہ 10 برسوں میں اسے بڑھا کر 200 تک لے جانا چاہتے ہیں اور ان جہازوں کی تیاری کے لیے ملک میں موجود تمام ڈاکس آرڈ دے دیئے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوی کے پاس اس وقت صرف ایک بحری بیڑا ہے تاہم ان کی تعداد کو بھی 4 تک کیا جائے گا، ایک بحری بیڑا کوچی کے ڈاک میں تیار کیا جا رہا ہے جب کہ روس سے خریدا جانے والا بحری بیڑہ آئی این ایس وکرمدتیا بھی رواں ماہ کے آخر میں نیوی میں شامل کردیا جائے گا۔