نہری پانی کی قلت کیخلاف دولت پور میں شٹر ڈائون ہڑتال

سیکڑوں آباد گاروں نے دھرنا دے کر قومی شاہراہ بلاک کر دی، گاڑیوں کی طویل قطاریں.

سیکڑوں آباد گاروں نے دھرنا دے کر قومی شاہراہ بلاک کر دی، گاڑیوں کی طویل قطاریںپی پی آئی فائل

PESHAWAR:
نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف دولت پور میں شٹر ڈائون ہڑتال، آباد گاروں نے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی۔


تفصیلات کے مطابق دولت پور کے مکینوں اور آباد گاروں نے نہری پانی کی قلت کیخلاف پیر کی صبح شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی اور سیکڑوں آباد گاروں نے دولت پور بائی پاس قومی شاہراہ پر عظیم انٹر کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی،

جس کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے آبپاشی حکام کیخلاف نعرے لگائے، آباد گاروں نے الزام عائد کیا کہ لوند کی مائنر اور دولت پور مائنر میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔
Load Next Story