این سی ایچ ڈی نے اساتذہ فارغ گوٹھ اسکول بند کر دیا
گوٹھ ٹیڑی کے رہائشیوں کا احتجاج، بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، مظاہرین
این سی ایچ ڈی کی جانب سے اسکول بند کیے جانے کے خلاف گوٹھ ٹیڑھی کے رہائشیوں کا این سی ایچ ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پریس کلب کے سامنے دھرنا۔
تفصیلات کے مطابق این سی ایچ ڈی نے تحصیل سیہون کے گائوں ٹیڑھی میں اسکول بند کر دیا۔ اسکول بند ہونے کے خلاف رہائشیوں نے خادم حسین لاکھو، عبدالغنی قریشی، عبدالستار کودار کی قیادت میں این سی ایچ ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے 10 سال قبل گائوں کا اسکول بند کیا تھا، 3 سال قبل این سی ایچ ڈی نے اسکول کھلا، اساتذہ بھرتی کیے۔
2 ماہ قبل پروجیکٹ مینجر این سی ایچ ڈی شفیع کھتری اور ایم سی غلام حسین چانڈیو نے اسکول بند کر کے اساتذہ کو نوکریوں سے نکال دیا، جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اسکول بند ہونے کے خلاف این سی ایچ ڈی کے اعلیٰ حکام اور محکمہ تعلیم کے افسران کو درخواستیں دی ہیں تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا۔