بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اداکارہ مشی خان حکومت پر برس پڑیں

کم آمدنی والوں کے لیے دو وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑ گئے ہیں، مشی خان

ایک وقت کا کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے، مشی خان (فوٹو : فائل)

اداکارہ مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں اور حکومتی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈرامہ عروسہ سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ مشی خان بھی حکومتی پالیسیوں کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مہنگائی کے عفریت اور کم آمدنی والوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے لیے دو وقت کی روٹی ملنا بھی مشکل بنادیا گیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے مزید کہا کہ ہوٹل سے چپاتی لینے گئی تو حیرانگی کی انتہا نہ رہی کہ عام سے کھانے کی قیمتیں بھی آسمان سے بات کر رہی ہیں، میں سوچ رہی ہوں کہ ان حالات میں کم آمدنی والے اور غریب افراد کا گزارہ کس طرح ہو رہا ہو گا؟

مشی خان نے غم زدہ آواز میں کہا کہ اتنی مہنگائی میں غریبوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں اور شاید اب تو وہ ایک وقت کی روٹی بھی نہ کھا پا رہے ہوں گے۔








View this post on Instagram


Inflation bomb & it keeps increasing day by day. How the common man is surviving is a huge issue.


A post shared by Mishi Khan💋💋 (@mishikhanofficial) on




Load Next Story