ڈرون سے مذاکراتی عمل رک گیا جلد جرگہ بلائینگے فضل الرحمن
طالبان سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کیلیے نئے طریقے اختیار کرنا ہونگے، سربراہ جے یوآئی
ISLAMABAD:
جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہاہے کہ جے یوآئی بہت جلددوبارہ قبائلی عمائدین کاجرگہ بلائے گی تاکہ امریکی ڈرون حملے سے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک جانے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے کرحکومت سے تعاون کیاجائے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ امریکی ڈرون حملے سے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیاہے اور اب طالبان کیساتھ نئے سرے سے مذاکراتی عمل شروع کرنے کیلیے نئے طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔
جے یوآئی نے فروری2013 میں اسلام آباد میں قبائلی عمائدین کاجرگہ بلایا تھا تاہم ان کی تجاویز پر حکومت نے کوئی دلچسپی کااظہارنہیں کیا،اس لیے جے یوآئی نے ایک بارپھرفیصلہ کیاہے کہ قبائلی عمائدین کو بلایا جائے اوران سے مشاورت کے بعد نئی تجاویزحکومت کودی جائیں تاکہ طالبان سے ازسرنومذاکرات کاعمل شروع کیاجاسکے۔