سفاک باپ نے 8 ماہ کی بیمار بیٹی قتل کرکے صحن میں دبا دی

ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش برآمد کر کے ملزم شریف اور اسکی دوسری بیوی زینب کو گرفتار کر لیا۔

ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش برآمد کر کے ملزم شریف اور اسکی دوسری بیوی زینب کو گرفتار کر لیا۔ (فوٹو: فائل)

سنگدل باپ نے 8 ماہ کی بیمار بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر کے نعش صحن میں دبا دی۔

پتوکی کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں سنگدل باپ نے دوسری بیوی سے مل کر اپنی پہلی بیوی سے 8 ماہ کی بیمار بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر کے نعش صحن میں دبا دی۔


ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش برآمد کر کے ملزم شریف اور اسکی دوسری بیوی زینب کو گرفتار کر لیا،ملزم شریف نے دو سگی بہنوں نبیلہ اور اٹھارہ سالہ زینب سے شادی کر رکھی تھی، نبیلہ کو طلاق دینے کے بعد اپنے ساتھ ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا ،مقتولہ بچی ایمان فاطمہ پہلی بیوی نبیلہ سے تھی اور اکثر بیمار رہتی تھی۔

پولیس تھانہ الہ آباد نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بجھوا کر ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔

 
Load Next Story