کوروناوائرس پاکستان میں عوام کے لیے گائیڈ لائنز جاری

نزلے یا زکام کے شکار افراد دوسروں سے ہاتھ اور گلے ملانے سے اجتناب کریں، این ڈی ایم اے

پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا فوٹو: فائل

این ڈی ایم اے نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عوام کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔


نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نزلہ زکام کا شکار شخص دوسرے افراد سے کم ازکم ایک میٹر فاصلہ رکھے، اس مرض کا شکار افراد اسکول، کام اور عوامی مقامات پر جانے سے پرہیز کریں، متاثرہ شخص دوسروں سے ہاتھ اور گلے ملانے سے اجتناب کرے اور ناک پونچھنے کے لیے استعمال کیا گیا رومال یا ٹشو صحیح طرح ٹھکانے لگائے۔

دوسری جانب اپنی ٹوئٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں 500 پاکستانی طلبا موجود ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ طلبا کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کردیا گیا ہے، انہیں صبر سے کام لیتے ہوئے ان ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ ہم صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں، اب تک کسی پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔
Load Next Story