امریکا میں دوچھوٹے طیارے گر کر تباہ 3 افراد ہلاک
لیک سٹی میں طیارہ ایک گھر پر جب کہ دوسرا طیارہ جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا
امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا میں ایک انجن والے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس میں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک سٹی میں ایک انجن والا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا جس کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے گھر میں موجود ماں اور بیٹا طیارے کی آواز سن کر بھاگ کر باہر نکل آئے تھے اور محفوظ رہے۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے گرنے کا دوسرا واقعہ ریاست جارجیا کی کوویٹا کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں جہاز جنگلاتی علاقے پر گر کر تباہ ہوا۔ اس حادثے میں پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوا۔
دونوں حادثوں میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، حادثات کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیاروں کی ملکیت کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ امریکا میں چھوٹے طیارے گرنے کے واقعات کی تعداد 6 ہوگئی ہے جس میں 8 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔