امریکی تیل پیداوار1995 کے بعد پہلی بار درآمدات سے بڑھ گئی

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں امریکا کی تیل کی پیداوار 77لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی

مقامی پیداوار بڑھنے سے امریکا کی اپنی ضروریات کے لیے درآمدات پر انحصار 40 فیصد سے کم رہ گیا ہے۔

امریکا کی تیل پیداوار اکتوبر میں 1995 کے بعد پہلی بار اس کی آئل امپورٹ سے بڑھ گئی۔


وائٹ ہائوس نے اس تبدیلی کو اپنی انرجی و کنزرویو پالیسیوں کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ سنگ میل پیداوار میں اضافے اور فیول اکنامی اسٹینڈرڈز جیسی انتظامی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس سے تیل کی کھپت میں کمی کے ساتھ کاربن کی آلودگی اور صارفین کے بلز میں کمی آئی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں امریکا کی تیل کی پیداوار 77لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جو 24 سال کی بلند ترین سطح ہے اور اس میں شیل ریزرو کی پیداوار نے اہم کردار ادا کیا۔

انرجی انفارمیشن ایجنسی کے مطابق امریکا کی تیل کی درآمدات 17 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، مقامی پیداوار بڑھنے سے امریکا کی اپنی ضروریات کے لیے درآمدات پر انحصار 40 فیصد سے کم رہ گیا ہے، امید ہے کہ 2014 میں صرف 28 فیصد ملکی ضروریات کے لیے تیل درآمدکرنا پڑے گا۔
Load Next Story