مخدوم خاندان کبھی کرپشن میں ملوث نہیں رہا امین فہیم

بلاتحقیق قریبی دوستوں کی گرفتاری غیرقانونی ہے، عدالت جائینگے، ایکسپریس سے گفتگو

بغیر تفتیش و تحقیق کے کسی غیراہم فرد کی درخواست پر اتنی بڑی کارروائی غیرقانونی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے اپنے اور مخدوم جمیل الزماں کے سیکریٹری اور قریبی دوستوں کاشف میمن اور دیگر کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ٹیلیفون پر ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بغیر تفتیش و تحقیق کے کسی غیراہم فرد کی درخواست پر اتنی بڑی کارروائی غیرقانونی ہے۔


جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مخدوم خاندان کبھی کرپشن میں مولث نہیں رہا۔
Load Next Story