خاتون کے قتل کا مقدمہ درج شبہے میں کئی افراد زیرحراست
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سرپر بھاری آلے کی چوٹ کا انکشاف، ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے
بوپارا شہر کی خاتون نگہت بی بی کے قتل کا مقدمہ درج، مقتولہ کے سر پر بھاری آلے سے زخموں کا انکشاف، شک کی بنا پر کچھ افراد زیر حراست، ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے۔
تفصیلات کے مطابق بوپارا شہر میں قتل کی گئی نگہت بی بی کے قتل کا مقدمہ تھانے کے انچارج شبیر احمد وسطڑو کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے سر پر بھاری آلے سے زخم لگنے کا انکشاف ہوا ہے، نگہت بی بی بوپارا شہر میں بچوں و خواتین کو دین کی تعلیم دیا کرتی تھی۔
میرپور ساکرو پولیس نے سرکار کی مدعیت میں شاہد آرائیں، ساجد محمود، جمیل احمد آرائیں، چوہدری اجمل اور انکی اہلیہ سلمیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے شک کی بنا پر فارم پر کام کرنے والے چند مزدوروں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔