مٹھیامام بارگاہوں اور مجالس کے مقام پر ناقص حفاظتی انتظامات

طے شدہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد نہ ہو سکا،امام بارگاہوں پر رینجرز بھی تعینات نہیں کی گئی

محرم الحرام کے حوالے سے بنائے گئے سیکیورٹی پلان پر کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔فوٹو: فائل

ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں مرکزی امام بارگاہ ابو شعیب طالب، امام بارگاہ ملوک شاہ، امام بارگاہ کنڈل شاہ، فقیر امام بارگاہ، کھوکھر محلہ امام بارگاہ اور دیگر امام بارگاہوں میں میں نویں محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری رہا۔

جہاں سندھ کے نامور نوحہ خواں صادق فقیر، برکت فقیر و دیگر نے نوحہ خوانی کی۔ دوسری جانب ضلع انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے بنائے گئے سیکیورٹی پلان پر کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔




طے شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ضلع انتظامیہ نے ہر امام بارگاہ پر ایک انسپکٹر، 3 ہیڈکانسٹیبل اور 8 پولیس اہلکار مقرر کرنے کافیصلہ کیا تھا لیکن ہر امام بارگا ہ پر صرف 2 ہی پولیس اہلکار تعینات تھے۔ ہر امام بارگاہ پر رینجرز کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن رینجرز کے جوان تعینات کیے جانے کے بجائے وہ صرف امام بارگاہوں پر گشت پر مامور ہیں۔
Load Next Story